Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ملک بھر میں چھاپے، 157 کلو سے زیادہ منشیات برآمد، 10 ملزم گرفتار

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی سمیت ملک کے دیگرشہروں میں کارروائیوں کے دوران 157کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،6مذید کارروائیوں کے دوران 157کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 10ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

ہاکس بے روڈ کراچی پرواقع کارگو آفس میں خفیہ اطلاع پرکارروائی عمل میں لائی گئی،جس کے دوران پارسل سے 250 ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمد کرلی گئیں،ایک اورکارروائی کےدوران کھنہ پل اسلام کے قریب ملزم سے 100ایکسٹیسی(نشہ آور)گولیاں تحویل میں لی گئیں۔

سریاب روڈ کوئٹہ پر واقع گاہی خان چوک کے قریب 2 گاڑیوں سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکےدو ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا،ملزمان منشیات کو گاڑی کی سیٹوں میں چھپاکراسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

لاہورکی ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک گھرپرچھاپہ مارکارروائی کے دوران 91کلو200گرام چرس اور32کلو400گرام افیون برآمد ہوئی،جس میں ایک ملزم کو گرفتارکیاگیا۔

موٹروے ٹول پلازہ سرگودھا کے قریب گاڑی سے 22کلو800گرام چرس قبضے میں لی گئی،مذکورہ کارروائی میں 4ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔

ساہیانوالہ انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 6کلوگرام افیون برآمد کرکے گاڑی میں سواردوملزمان کو گرفتارکیاگیا،ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین