معاشرہ
اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے ایئرپورٹس اور کارگو ٹرمینل پر کریک ڈاؤن، منشیات بحرین اور امارات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے پنجاب کے مختلف ہوائی اڈوں اورگارگوٹرمینل پربڑے پیمانے پرکریک ڈاون،منشیات اسمگلرز کے ذریعے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے بین الاقوامی اسمگلرز کی کوششیں ناکام بنادی گئیں،کریک ڈاون کے دوران پنجاب کے مُختلف ائیر پورٹس اور کارگو کےذریعے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل تحویل میں لیاگیا، بڑی مقدار میں منشیات بحرین اور متحدہ عرب امارات بھجوائی جا رہی تھی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کو انٹیلیجنس ذرائع سے بین الاقوامی سطح پر اسمگلنگ کی اطلاع موصول ہوئی،جس پرعملے نے نہایت جانفشانی اور باریک بینی سے نگرانی شُروع کردی، مجموعی طور پر 8 کاروائیوں کے دوران 29 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں 2 عدد شیمپو کی بوتلوں میں چھپائی گئی400 گرام آئس برآمد کیاگیا، مذکورہ پارسل راولپنڈی سےبحرین کے لئے بُک کیا گیا تھا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 79 ہیروئین بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے،ساہیوال کا رہائشی ملزم پروازنمبرجی ایف 676کے ذریعے بحرین روانہ ہورہاتھا،علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک اورکارروائی کے دوران پروازنمبرکیوآر621کے ذریعے قطرجانے والے بہاولنگرکے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1کلو532گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2 کلو 300 گرام آئس تحویل میں لی گئی۔
سرگودھا کا رہائشی ملزم پروازنمبر جی ایف769کے ذریعے بحرین روانہ ہورہاتھا،محمدی چوک حیدرآباد پرسجاول کےرہائشی ملزم سے10کلوگرام ہیرون جبکہ علی مسجد طورخم ک قریب ٹرک کے خفیہ خانون سے10کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی،ملزم غیرملکی(افغانی)منشیات خیبرسے پنجاب اسمگل کررہاتھا۔
ترجمان کے مطابق زخہ خیلہ خیبرکے غیرآباد علاقے سے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 5کلوگرام چرس برآمد کی گئی، تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکےمزید تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی