Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

محکمہ ماحولیات کے اینٹی سموگ سکواڈز نے 23 صنعتی یونٹ سیل کر دیئے، 8 مقدمات درج، 3 گرفتاریاں

Published

on

محکمہ ماحولیات پنجاب کے سپیشل اینٹی سموگ سکواڈز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23 یونٹس کو سیل کرنے کے علاوہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 8 کے خلاف ایف آئی آر درج اور 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

سکواڈز نے کرول گھاٹی، مومن پورہ، محمود بوٹی، داروغہ والا اور بادامی باغ کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ان یونٹوں کو 1.1 ملین روپے کا مجموعی جرمانہ بھی کیا۔

محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق سیل کیے گئے 23 یونٹس میں اسٹیل ملز، فرنس وغیرہ شامل ہیں، ان یونٹس کو پرانے ٹائر، کاربن اور غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے یا سموگ کنٹرول کرنے والے اسکربرز کی کمی کی وجہ سے سیل یا جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان سکواڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاہور میں اب تک 1685 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا جن میں سے 385 یونٹس کو متعدد خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا جبکہ 476 یونٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے اور 72.2 ملین روپے کا اجتماعی جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات پنجاب ظہیر عباس نے کہا کہ فضائی آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کنٹرول سسٹم نصب کیے بغیر کسی یونٹ کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محکمے نے سیل شدہ یونٹوں کے مالکان کو بھی خبردار کیا تھا کہ مقدمات کے اندراج کے علاوہ غیر قانونی طور پر سیل توڑنے میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین