Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

انوشے اشرف کو انگین آلتان کی فون کال ریسیو نہ کرنے کا افسوس

Published

on

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مقبول ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے انگین آلتان نے مجھے ویڈیو کال کی لیکن میں نے نہیں اٹھائی۔

انوشے اشرف نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی اور اپنے پرانے قصے سنائے۔

دوران شو میزبان کے پوچھنے پر اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار ترکی میں موجود ایک دوست مراد جو کہ اداکار انگین آلتان کا پڑوسی بھی ہے، کو پاکستان میں ترک اداکار کے حوالے سے پائے جانے والے جنون کے بارے میں بتایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مراد ہی وہ شخص تھا جس نے انگین کو میرے بارے میں بتایا اور عید کے دن ویڈیو کال کا اہتمام کیا، لیکن یوگا میں مصروف ہونے کی وجہ سے انگین آلتان یعنی ارطغرل غازی کی ویڈیو کال مِس کردی، جس کے بعد مراد نے انگین آلتان کے ہمراہ عید مبارک کا خصوصی ویڈیو پیغام بھیجا۔

اداکارہ نے کہا کہ موبائل سائلنٹ پر ہونے کی وجہ سے میں انگین آلتان کی ویڈیو کال اُٹھا نہیں سکی جس کا مجھے بہت افسوس رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین