Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاک چین تعاون سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چینی سفارتخانہ

Published

on

چین نے کہا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،پاکستان کی سماجی ،اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

چین کے سفارت خانے  سے جاری کئ گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان میں لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بیشام حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے اپنے عزم میں پختہ ہیں، چین اور پاکستان دہشت گردوں کو قابو کرنے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ترجمان لین جیان نے پاکستان کے ساتھ ہمہ موسمی تعاون پر مبنی شراکت داری پر زور دیا اور کہا کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چین سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں کام کرنے کےعزم پر قائم ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین