Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی سے متعلق وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

Published

on

سپریم کورٹ میں ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی سے متعلق عافیہ شہربانو کیس 19 فروری سماعت کیلئے مقرر   کر دیا  گیا۔

عدالت نے کیس کے فریقن کو نوٹس جاری کر دیئے ۔وفاقی حکومت اور عافیہ شہربانو نے 8 مارچ 2019 کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ ریٹائرڈ اور مستعفی ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی نہیں کر سکتی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 19 فروری کو سماعت کرے گا۔

اس کیس کی اہمیت اس حوالے بھی ہے کہ حال ہی میں مستعفی ہونے والے جج مظاہر علی اکجبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے دوران استعفیٰ دے دیا تھا اور اب ان کا موقف ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی۔

مظاہر علی اکبر نقوی نے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ہے اور گواہان کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں تاہم چیف جسٹس نے گزشتہ سماعت میں قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت اپیل کے فیصلے تک سپریم جوڈیشل کونسل کسی نتیجے تک نہیں پہنچے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین