Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نیب ترامیم کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر،5 رکنی لارجر بینچ 31 اکتوبر سے سماعت کرے گا

Published

on

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔ چیف جسٹس پاکستان  قاضی فائز عیسی ٰ نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔۔پانچ رکنی لارجر بینچ 31 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

پانچ رکنی لارجر بینچ 31 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ نے نومبر 2022 میں اس درخواست پر سماعت شروع کی تھی اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 40 سے زیادہ سماعتوں کے بعد رواں برس چھ ستمبر کو اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ستمبر میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

نیب آرڈینسس میں کی گئی ترامیم کے تحت عوامی عہدے رکھنے والوں کے خلاف نیب کے مقدمات کی واپسی اور نیب کے پاس پچاس کروڑ روپے سے کم کے مقدمات کی تفتیش نہ کرنے سے متعلق شقیں شامل ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے سنایا جبکہ اس بینچ میں شامل جسٹس منصور علی شاہ نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اختلافی نوٹ بھی لکھا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ نیب سمیت تمام عدالتیں اگلے سات روز میں مقدمات کو متعقلہ عدالتوں میں بھیجنے سے متعلق فیصلہ کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین