پاکستان
توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف اپیلیں ڈویژن کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بھجوادی گئیں
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ تحائف اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جیل ٹرائل کے خلاف اپیلوں پراپیلوں پر ڈویژن بینچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی۔
توشہ خانہ تحائف اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جیل ٹرائل کے خلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
بانی پی ٹی آئی جانب سے وکلاء لطیف کھوسہ اور شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے یہ کیس غلطی سے اس کورٹ میں آگیا ہے، ڈویژن بنچ کا کیس ہے یہ۔ اس کیس میں نیب خود ایک پارٹی ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ جج محمد بشیر کی خاصیت ہے ان کے پاس نواز شریف سے بانی پی ٹی آئی سب کے کیسز لگے ہوئے ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لطیف کھوسہ کو جج محمد بشیر پر بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ جج محمد بشیر کر بات نہ کریں، وہ بار بار میری سفارش پر تعینات ہوئے ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس کیس کو دوبارہ مقرر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہیں۔
عدالت نے اپیلوں پر ڈویژن بینچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی