Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹیکنالوجی

صحت پر خطرناک اثرات، ایپل کو فرانس میں آئی فون کی فروخت روکنے کا حکم

Published

on

فرانسیسی ریگولیٹرز نے بہت زیادہ برقی مقناطیسی تابکاری خارج کرنے پرایپل کو آئی فون 12 کی فروخت روکنے اور موجودہ ہینڈ سیٹس کو ٹھیک کرنے کا حکم دیا ہے۔

فرانسیسی ایجنسی اے این ایف آر ، جو ریڈیو فریکوئنسی کو کنٹرول کرتی ہے، نے کہا کہ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ماڈل مقررہ حد سے زیادہ برقی مقناطیسی لہروں کو خارج کرتا ہے۔

اے این ایف آر نے کہا کہ اس نے ایپل کو 12 ستمبر سے فرانسیسی مارکیٹ سے آئی فون 12 کو ہٹانے کا حکم دیا کیونکہ یہ ماڈل حد سے زیادہ برقی مقناطیسی تابکاری جسم میں جذب ہوتی ہے۔

کہا گیا ہے کہ منظور شدہ لیبز کی جانچ کی پتہ چلا کہ آئی فون 12 کو جیب یا ہاتھ میں رکھنے سے 5.74 واٹ فی کلوگرام کے حساب سے برقی مقناطیسی توانائی جسم میں جذب ہو رہی ہے۔

یورپی معیار اس طرح کے ٹیسٹوں میں 4.0 واٹ فی کلوگرام  مقناطیسی توانائی جذب ہونے کی شرح مخصوص ہے۔

اے این ایف آر نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا، "پہلے سے فروخت ہونے والے فونز کے بارے میں، ایپل کو مختصر ترین مدت میں متاثرہ فونز کو استعمال میں میں لانے کے اصلاحی اقدامات کرنا ہوں گے۔”

"ورنہ، ایپل کو انہیں واپس لینا پڑے گا۔”

اے این ایف آر نے نوٹ کیا کہ پانچ سینٹی میٹر کے فاصلے پر جذب ہونے والی برقی مقناطیسی تابکاری کی پیمائش کرنے والے ٹیسٹ 2.0 واٹ فی کلوگرام کی حد کے مطابق تھے۔

اے این ایف آر نے کہا کہ اس کے ایجنٹ بدھ سے اس بات کی تصدیق کریں گے کہ آئی فون 12 ماڈل فرانس میں فروخت کے لیے پیش  کیے جا رہے ہیں یا نہیں۔

متعدد ممالک میں ریگولیٹرز نے صحت پر منفی اثرات کو روکنے کے لیے موبائل فونز سے خارج ہونے والی برقی مقناطیسی تابکاری کی مقدار کو محدود کیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ بڑی تعداد میں مطالعے کے بعد کہ "موبائل فون کے استعمال سے صحت کے کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے”۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین