Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پولنگ ڈے پر سکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

Published

on

نگراں وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے لیے سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ، معاشی اور انتخابی صورت حال سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے الیکشن کے دوران سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حساس علاقوں میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں نگراں وفاقی کابینہ نے ایف بی آر ریفارمز کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی، ایف بی آر ریفارمز کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ شمشاد اختر کریں گی، ممبران میں وزیر آئی ٹی، وزیر تجارت، وزیر قانون، وزیر خارجہ اور وزیر پرائیویٹائزیشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین