Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

محرم الحرام کے دوران سندھ میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

Published

on

سندھ میں محرم الحرام کے دوران فوج اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر صوبے میں فوج، رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

فوج اور ایف سی سول انتظامیہ کے حکم پر فوری کسی بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال سکتی ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 سیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں فوج تعینات ہوگی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا جارہا ہے، فوج کی تعیناتی وہاں کے زمینی حالات کے پیش نظر کی جائے گی، صوبوں کو تعیناتی کا اختیار ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے فوجی حکام سے رابطہ کرلیا، محرم میں فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیار کرلیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ فریقین کے باہمی مشورے سے فوجی دستے ضرورت کے مطابق تعینات ہوں گے۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن مطابق محکمہ داخلہ نے لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال پر سندھ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت پابندی عائد کردی تھی جبکہ محرم کی مجالس اور جلوس کے دوران ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

ادھر کراچی میں ٹریفک پولیس نے محرم الحرم کے حوالے سے بوہرہ کمیونٹی کی مجالس کے دوران راستوں کی بندش سے متعلق خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرلیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین