ٹاپ سٹوریز
عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نےمتحدہ عرب امارات اور پاکستان کےدرمیان اقتصادی شراکت داری کے نئے دورکے آغاز پراہم پیغام جاری کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ الحمداللہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے،متحدہ عرب امارات کے بانی یو اے ای کے ویژن کے مطابق برادر ملک پاکستان کیلئے ہمہ وقت ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار رہا ہےاوران شاء اللہ ہمیشہ رہےگا،ہمیں بے انتہا خوشی ہے کہ اس بارحکومت پاکستان نے یو اے ای انویسٹرز کیلئے پہلےسے بڑھ کرپراعتماد فضا اورسہولیات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند روزمیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی،پورٹ آپریشنز پروجیکٹس،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی،لاجسٹکس، معدنیات اوربینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کےشعبوں میں سرمایہ کاری کےتعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کیے گئےہیں،اس کےعلاوہ متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کیلئے پرجوش نظر آرہے ہیں۔
قونصل جنرل نے کہا کہ معاہدوں کے تحت متحدہ عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کرے گا،جس سے پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی اورسرمایہ کاری سےاسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت مختلف اقدامات کو پورا کرنے میں مدد بھی ملے گی،وزیراعظم نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کوایک تاریخی اقدام قرار دیا،جس سے پاک متحدہ عرب امارات اقتصادی شراکت داری کے نئے دورکا آغازہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں،جو وقت کی ہرآزمائش پر پورااترے ہیں،ایک بار پھراس رشتے کی مضبوطی کیلئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون اور بات چیت کو مزید مستحکم کرنے کےعزم کا اعادہ کیاگیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی