Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

آرمینیا اور روس نگورنو کاراباخ جنگ بندی معاہدے پر عمل نہیں کر رہے، آذربائیجان

Published

on

Russia's President Vladimir Putin meets with Armenia's Prime Minister Nikol Pashinyan and Azerbaijan's President Ilham Aliyev on the sidelines of the Eurasian Economic Union summit in Moscow

آذربائیجان نے کہا ہے کہ روس اور آرمینیا نگورنر کاراباخ جنگ بندی معاہدے پر عمل نہیں کر رہے، دوسری طرف یورپی یونین نے آذر بائیجان اور آرمینیا پر زور دیا ہے کہ وہ ’ متشدد اور تلخ بیانئیے ‘ سے گریز کریں۔

سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد آذر بائیجان اور آرمینیا  ایک چھوٹے پہاڑی علاقے نگورنو کاراباخ پر دو جنگیں لڑ چکے ہیں، یہ علاقہ آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن یہاں ایک لاکھ 20 ہزار آرمینیائی نسل کے لوگ بستے ہیں۔

آذربائیجان نے 2020 میں ایک زبردست جنگ کے بعد نگورنو کاراباخ کے گرد اور اس علاقے کے اندر چند حصوں پر کنٹرول واپس لیا تھا اور روس نے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرایا تھا۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ آرمینیا نے جنگ بندی معاہدے کی کئی شقوں پر عمل نہیں کیا اور روس نے اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

آذربائیجان اور آرمینیا اس جنگ بندی معاہدے کے بعد سے امن معاہدے کی کوششیں کر رہے ہیں اور روس اس معاہدے میں قائدانہ کردار کی کوشش میں ہے، اس معاہے کے نتیجے میں دونوں ملک سرحدوں کا مستقل تعین اور نگورنو کاراباخ کا حل چاہتے ہیں، جس کے بعد دونوں کے تعلقات بحال ہو سکیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین