تازہ ترین
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس، عدالت نے علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لیے
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے نو سوالوں کے جواب مانگ لیا۔ وکیل کو سوالنامہ فراہم کر دیا گیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو بیس مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کر دی۔
علی امین گنڈاپور کو فراہم کیے گئے سوال نامے میں سوال پوچھے گئے ہیں کہ کیا آپ نے سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد و دلائل کو سنا، اور سمجھا؟ تیس اکتوبر 2016 کو آپ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی اجتماع میں شرکت کی اس پر کیا کہیں گے؟
عدالت نے سوال کیا کہ آپ کالے رنگ کی گاڑی سے نکلے اور جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی، کیا کہیں گے؟ آپ کی گاڑی کی پچھلی نشست پر بلٹ پروف جیکٹ پہنے بیٹھے اللہ نواز کی تحویل سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہوئی، اس پر کیا کیا کہیں گے؟ آپ کی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ اور شراب کی ایک بوتل برآمد ہوئی، اس کا جواب دیں۔
عدالت نے پوچھا کہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل انالیسز سے ثابت ہوا کہ بوتل میں شراب تھی، اس سے متعلق بھی آگاہ کریں۔ آپ کے خلاف یہ مقدمہ کیوں درج ہوا اور پراسیکیوشن کے گواہان نے آپ کے خلاف کیوں گواہی دی؟ کیا آپ اپنے دفاع میں بطور گواہ دفعہ 340 کے تحت بیان دینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا یا کچھ کہنا چاہتے ہیں؟
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرتے ہوئے سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی