Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آرمی چیف نظر رکھیں، کور کمانڈر ہاؤس میں خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کیسے ہوا، اے این پی

Published

on

کورکمانڈر ہاؤس میں خیبر پختونخوا کابینہ کے مبینہ اجلاس پرترجمان اے این پی زاہد خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے کور کمانڈر ہاؤس میں کابینہ اجلاس کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں پختونخوا کابینہ اجلاس کے متعلق وضاحت دیں۔

جمعرات کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ آرمی چیف نظر رکھیں کہ کور کمانڈر ہاؤس میں اجلاس کیسے ہوا، تاریخ میں کبھی ایسے نہیں ہوا کہ کابینہ کا اجلاس کسی کور کمانڈر ہاؤس میں ہو۔

ترجمان اے این پی نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں کابینہ اجلاس کی تحریک انصاف نے کوئی تردید جاری نہیں کی۔ تحریک انصاف کابینہ اجلاس پر فوری وضاحت دے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح نہیں کہ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کور کمانڈر ہائوس پشاور میں ہوا تھا یا صوبائی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت کابینہ کو کورکمانڈر ہائوس میں افطار پارٹی کیلئے وہاں مدعو کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین