Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کیٹی بندر کے مچھیروں پر قسمت مہربان، کروڑوں کی مچھلی جال میں پھنس گئی

Published

on

کیٹی بندر کے مچھیروں پر قسمت مہربان ہوگئی، بحیرہ عرب میں کیٹی بندر کے قریب کائینر کریک میں ماہی گیروں کے جال میں کروڑوں روپے مالیت کی سووا مچھلی پکڑی گئی۔

ماہی گیروں کی کئی کشتیوں نے سووا مچھلی کے بڑے جھنڈ کی اطلاع پر شکار میں حصہ لیا، جن میں الریاض ، الابراہیم اور الزینل نامی کشتیوں کے حصے میں سب سے زیادہ 700 دانے سے زائد سووا مچھلی آئی۔

ترجمان کوسٹل ایریا کے مطابق مچھلیوں کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے ہے، یہ مچھلیاں شاذ و نادر ہی بحیرہ عرب میں ماہی گیروں کے جال میں پھنستی ہیں۔

چین اور مشرق بعید کے ممالک سووا مچھلیوں کی بڑی مارکیٹیں ہیں جہاں ان مچھلیوں کو ادویات کے علاوہ مہنگی ڈشز کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین