Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گرمی بڑھتے ہی لیسکو کا سسٹم جواب دے گیا، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

Published

on

گرمی میں اضافہ ہوتے ہی لیسکو کا سسٹم بھی جواب دے دیا، لوڈ بڑھتے ہی تکنیکی خرابیاں سامنے آنے لگیں، لیسکو کا شارٹ فال بھی 300میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔بجلی کی طلب 3500 میگاواٹ ہے ،جب کہ نیشنل گرڈ سے 3200 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔لیسکو کے ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 6 گھنٹے تک کردیا گیا۔

کیٹگری ون اور ٹو پر زیرو لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا گیا ہے، شیڈول کے برعکس مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے کے باعث متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین