Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمان سے خفیہ ملاقاتیں، حکومت مخالف تحریک کے لیے گرینڈ الائنس پر بریک تھرو متوقع، ذرائع

Published

on

حکومت مخالف تحریک کیلئے پی ٹی آئی اور جےیوآئی کے درمیان بڑا بریک تھرو متوقع ہے، زرائع کے مطابق سابق سپیکر اسد قیصر نے گزشتہ ماہ مولانا فضل الرحمان سے دو سے تین خفیہ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئندہ تین سے چار روز میں اپوزیشن کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا،حکومت مخالف تحریک پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم گرینڈ الائنس یا نئے پلیٹ فارم سے چلانے کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کیں،اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی آف دی ریکارڈ ملاقاتیں اسلام آباد میں ہوئیں۔

ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اور اپوزیشن کے رہنمائوں کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آن ریکارڈ ملاقات بھی شیڈیول ہے، آئندہ تین سے چار روز میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کا ایجنڈا اور ملکر تحریک چلانے پر غور ہوگا،حکومت مخالف تحریک پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم گرینڈ الائنس یا نئے پلیٹ فارم سے چلانے کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور جےیوآئی کے درمیان مختلف تجاویز پر اتفاق رائے بھی قائم ہوگیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین