ٹاپ سٹوریز
کم از کم اتنا تو نظر آئے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے ہیں، چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیے جانے سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت جاری ہے، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بنیادی سوال جمہوریت کا ہے،پارٹی آئین پرمکمل عملدرآمدکانہیں، کم ازکم اتناتو نظرآئےکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرناکافی نہیں۔ کیا پی ٹی آئی کی حکومت میں الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ تھا جواب کسی کے ماتحت ہوگیا؟
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سماعت صبح 10 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن درست قرارپائے تو انہیں بلے کے انتخابی نشان سمیت سب کچھ ملے گا۔
آج سماعت کے آغاز پرپی ٹی آئی کے وکیل حامد علی خان اورعلی ظفرروسٹرم پرآگئے۔ علی ظفر نے کہا کہ درخواست میں ایک سے8 تک جوفریقین ہیں ان کی نمائندگی کررہاہوں،میری 5 گزارشات ہیں جن پر اپنےدلائل مرکوزرکھوں گا۔ الیکشن کمیشن کےپاس اختیارنہیں کہ وہ وہ انٹراپارٹی الیکشن کوکالعدم قراردے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابی نشان الاٹ کرنےکےآخری دن کاادراک ہے۔ وکیل توبس دلائل دے کرنکل جاتے ہیں جبکہ عدالت پر ایک بوجھ فیصلہ لکھنے کا بھی ہے۔ ہمیں فیصلہ لکھنے کیلئے بھی وقت درکار ہوتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابی نشان الاٹ کرنےکےآخری دن کاادراک ہے۔ کیل توبس دلائل دےکرنکل جاتے ہیں جبکہ عدالت پر ایک بوجھ فیصلہ لکھنے کا بھی ہے۔ ہمیں فیصلہ لکھنے کیلئے بھی وقت درکار ہوتا ہے۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 17 دوسیاسی جماعت بنانےکااختیار دیتا ہے، سپریم کورٹ بھی آرٹیکل17دو کی تفصیلی تشریح کرچکی ہے۔ ایک انتخابی نشان کےساتھ الیکشن لڑناسیاسی جماعت کےحقوق میں شامل ہے۔الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 25 کےمطابق پی ٹی آئی سےامتیازی سلوک کیا۔ وہ آرٹیکل 17 دو کی خلاف ورزی کررہاہے۔ الیکشن کمیشن کورٹ آف لاءنہیں جوفیئرٹرائل دےسکے۔ پی ٹی آئی کےکسی ممبر نے انٹرا پارٹی انتخابات کوچیلنج نہیں کیا، اگرانتخابات چیلنج بھی ہوتےتویہ سول کورٹ کا معاملہ بنتا ہے۔ پی ٹی آئی ایک نجی سیاسی جماعت ہے۔الیکشن کمیشن کے پاس از خود نوٹس کا اختیارنہیں ۔بلے کا نشان چھین کربظاہربدنیتی کی گئی ہے۔
علی طفر نے کہا کہ عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کےآئین کاخلاصہ بھی رکھوں گاپی ٹی آئی نے 8 جون2022 کو پہلےانٹرا پارٹی انتخابات کرائے،سپریم کورٹ نےعام انتخابات 8 فروری کو کروانے کا کافیصلہ دیا اور انتخابات کی تاریخ آنےکےبعد20دن کاوقت تھا۔ پی ٹی آئی نے 2 دسمبر 2023 کوانٹراپارٹی انتخابات کرائےاور الیکشن کمیشن نے22 دسمبرکوپی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قراردیتے ہوئے انتخابی نشان واپس لے لیا۔پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات میں کوئی بے ضابطگی نہیں کی اور آئین کے مطابق الیکشن کروائے۔ خدشہ تھا پی ٹی آئی کوانتخابات سے باہرنہ کردیا جائے اس لیے20 روزمیں الیکشن کرایا۔ الیکشن کمیشن نےکہا انٹراپارٹی انتخابات ٹھیک تھے مگرسربراہان کی تعیناتی غلط ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگرپی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات درست تھے پھرتوانتخابی نشان بھی مل جائے گا،ہرسیاسی جماعت کے ممبران کو بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات میں ہرممبرکوالیکشن میں حصہ لینے کا موقع دیا؟اکبرایس بابرکا دعوی ہے کہ وہ پارٹی ممبرہیں اورانہیں الیکشن سے دوررکھا گیا۔
جسٹس محمد علی مظہرنے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرائے؟ پی ٹی آئی لیول پلیئنگ کی بات کرتی ہے کیا اپنے ممبران کولیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کیا؟پی ٹی آئی نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اکثرممبران کا شکوہ ہے کہ انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا گیا، کیا کیا پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنرسمیت سیکرٹری کا انتخاب اپنے آئین کے مطابق کیا۔
اس پر پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمشین میں انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف 14 درخواستیں دائر ہوئیں، ہمارا بنیادی موقف تھا کہ درخواست گزار پارٹی ممبر نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 32 سوالات بھیجے جن کا تحریری جواب دیا اور الیکشن نے فیصلے میں کسی بے ضابطگی کا ذکرنہیں کیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بنیادی سوال جمہوریت کا ہےپارٹی آئین پرمکمل عملدرآمدکانہیں، کم ازکم اتناتو نظرآئےکہ انتخابات ہوئے ہیں،انتخابات جوبھی ہوں ہرکوئی ان سےخوش نہیں ہوتا۔ اکبرایس بابرنےاگراستعفیٰ دیایا دوسری پارٹی میں گئےوہ بھی دکھا دیں۔ سوشل میڈیا پرالیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرناکافی نہیں۔ کیا پی ٹی آئی کی حکومت میں الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ تھا جواب کسی کے ماتحت ہوگیا؟۔
وکیل علی ظفر نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کو ہم بھی چیلنج نہیں کر رہے،اس نے کارروائی ازخود نہیں کی شکایات ملنے پرکی۔ الیکشن کمیشن نے ایسی کسی بے ضابطگی کی نشاندہی نہیں کی۔ تمام سوالات کے جواب دستاویزات کے ساتھ دوں گا۔انتخابی نشان سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہوتا ہے۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابی نشان کیاہوتاہےاچھے سے معلوم ہے، پیپلزپارٹی سے ماضی میں تلوارکا نشان لیا گیا، مسلم لیگ نےبھی ایسا ہی وقت دیکھا،اس وقت حکومت میں کون تھا یہ بھی دیکھناہے۔ آج پی ٹی آئی کے مخالفین حکومت میں نہیں ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےانتخابی شیڈول اورمقام پرنشاندہی نہیں کی۔ بنیادی نکتہ الیکشن کمیشن کا اختیارہے،اگروہ ہی نہ ہواتوباقی چیزیں خود ختم ہوجائیں گی۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہےکہ پارٹی میں الیکشن ہوا ہے یا نہیں،اکبرایس بابرکوالیکشن لڑنے دیتے سپورٹ نہ ہوتی توہارجاتے۔ پی ٹی آئی کےبانی جیل میں ٹرائل کاسامنا کررہے ہیں، اگر کل وہ باہرآکرکہہ دیں کہ یہ عہدیدارکون ہیں تو کیاہو گا؟ پی ٹی آئی کواپنےساڑھے8لاکھ ممبران پراعتماد کیوں نہیں ہے؟
پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ جن ضابطگیوں کی بنیادپرنشان واپس لیااس کی نشاندہی کررہاہوں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ انتخابات باقاعدہ طریقہ کار سے کروائےہیں توانتخابی نشان ملناچاہئیے، انتخابات کی پیچیدگیوں میں نہ جائیں۔ انٹراپارٹی انتخابات میں اراکین کویکساں موقع ملا یا نہیں؟ کاغذ کا ٹکرا دکھا کریہ نہیں کہاجاسکتا لوانتخابات کروا دیے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن مروجہ طریقہ کارسےہوئے یانہیں۔ الیکشن کمیشن کامؤقف ہے پی ٹی آئی نےانٹراپارٹی الیکشن کرائےنہیں،14 افراد کوانٹراپارٹی انتخابات میں شرکت سےکیوں روکا۔
اس پر علی ظفر نے جواب دیا کہ جن افراد کوشکایت تھی وہ سول کورٹ جاتے،وہاں جانے سے انتخابی نشان پرکوئی اثرنہیں ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کچھ دیرکیلئے انتخابی نشان کی بات چھوڑ دیں،کیا پی ٹی آئی جمہوریت چاہتی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی جمہوریت کےبجائےصرف سیاست کی بات کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن کاایک ہی دکھڑا ہے کہ پی ٹی آئی پارٹی انتخابات کرا لے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی