Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ اور فوج سے جھڑپ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید، 6 دہشتگرد مارے گئے

Published

on

شمالی وزیرستان میں میرعلی کے مقام پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے، حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے جبکہ 6 دہشت گرد آپریشن میں جہنم واصل کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق دہشت گردوں نے باردو سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی۔دہشت گردی کے واقعے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے۔

شہداء میں حوالدار صابر، نائک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجا اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔ جبکہ حملے کے بعد دہشت گردوں سے جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف شہید ہو گئے ہیں۔

شہداء کا تعلق ضلع خیبر، لکی مروت، پشاور، کوہاٹ اور ایبٹ آباد سے ہے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی سے ہے اور کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں عمارت کی چھت گر گئی تھی۔

جبکہ کلیئرنس آپریشن میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین