Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رؤف حسن پر حملہ پارٹی کے لیے پیغام ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں، شیر افضل مروت

Published

on

Sher Afzal Marwat was released on an assurance not to cause trouble

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ رؤف حسن کےساتھ جو سلوک کیا گیا وہ پارٹی کےلئے ایک پیغام ہے، ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت ڈرنے والی نہیں۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ صوبے میں بیوروکریسی وہی ہے ،کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،وفاقی حکومت بیوروکریسی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،صوبائی حکومت نے بشکیک سے طلبہ کے لیے خصوصی طیارہ بجھوا کربردست کام کیا، وفاقی حکومت صوبے کی رائلٹی میں سیاست اور تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے کمیٹیوں سے نکالا گیا لیکن میں پی ٹی آئی میں ہوں، نہ میں پارٹی میں سازشیں کرتا ہوں اور نہ گروپ بندی ، خان جو کہتا ہے وہی کرونگا،میری خدمات پارٹی کےلئے رضاکارانہ ہیں، میں کسی سے معاوضہ نہیں لیتا، بانی چیئرمین نے کہا تھا کہ پارٹی اختلافات پر بات نہ کریں میں نے باتیں کیں تو وہ ناراض ہوگئے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی چیئرمین کے ناراض ہونے پر میں نے بیان بازی سے اجتناب کا اعلان کیا،میں کسی کے ساتھ اختلاف نہیں رکھتا لوگ مجھے نہیں چھوڑتے،بانی چیئرمین سے ملاقات ہوگی تو تمام چیزیں کلیئر ہو جائینگی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی چیئرمین کے دو کیسز رہتے ہیں ،ایک سائفر اور دوسرا عدت کیس ،اب دیکھنا ہے کہ رہائی کب ہوگی، القادر ٹرسٹ میں بانی چیئرمین کو سزا ہوتی ہے، تو یہ سیاسی انتقام ہوگا، یہ اسی طرح کیسز بناتے رہیں گے اور سزائیں دیتے رہیں،پھر اس کا حل احتجاج ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین