ٹاپ سٹوریز
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انتخابی دفاتر اور امیدواروں پر حملے، پی ٹی آئی کے امیدوار سمیت 3 افراد ہلاک
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کئی شہروں میں انتخابی دفاتر اور امیدواروں پر فائرنگ اور دستی بم حملوں میں اے این پی اور پی ٹی آئی کے دو لیڈر ہلاک ہوگئے۔
چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ سے اےاین پی رہنما ظہور احمد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے معین خان نامی کارکن زخمی ہوا۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نےعلاقے کی ناکہ بندی کردی۔
باجوڑ کے علاقے صدیق اۤباد پھاٹک بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی اۤئی رہنما ریحان زیب خان جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایچ او رشید خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ این اے 8 سے پی ٹی آئی رہنما بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑرہے تھے۔انہیں نامعلوم افراد نے صدیق آباد میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے بلوچستان اسمبلی کے امیدوار کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔آج صبح 4 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے بلیدہ کے علاقے میناز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور بلیدی کے رہائش گاہ پر دو دستی بموں سے حملہ کیا۔دستی بم گھر کے صحن میں زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹے, تاہم حملے میں نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔نہ ہی تاحال مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول کی ہے۔
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ ہوا، دھماکے کے وقت پیپلز پارٹی کے رہنما مدد علی جتک دفتر میں موجود تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ضلع قلعہ عبداللہ کے رہنما سبحان اللہ کاکڑ کے دو بھائیوں پر آج مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ کے پارٹی امیدوار کے مرکزی الیکشن سیل جارہے تھے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ معمولی تکرار کے بعد ہوئی، جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے دونوں بھائی ظہور احمد اور منظور زخمی ہوگئے جنہیں مزید علاج کیلئے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ظہور احمد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اطلاع ملنے پر لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہیں اس واقع سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی