Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

آسٹریلوی کرکٹر میک گل کوکین کے بڑے سودے میں ملوث ہونے پر گرفتار

Published

on

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹ سٹار سٹیورٹ میک گل کو تجارتی پیمانے پر کوکین کے سودے میں ان کے مبینہ کردار کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ریٹائرڈ لیگ اسپنر اپریل 2021 میں تحقیقاتی اداروں کی نظر میں آئے تھے، جب انہیں مبینہ طور پر شمالی سڈنی میں ان کے اپارٹمنٹ کے باہر مسلح افراد کے ایک گروپ نے اغوا کر لیا تھا۔

52 سالہ ریسٹوریٹر نے گزشتہ سال آسٹریلوی ریڈیو نیٹ ورک کو بتایا کہ ان افراد نے "مجھے برہنہ کیا، مجھے مارا پیٹا، مجھے دھمکیاں دیں اور پھر مجھے پھینک دیا”۔

اس واقعے کی طویل تفتیش کے بعد، پولیس نے اب الزام لگایا ہے کہ میک گل کا اغوا منشیات کے ایک سودے میں اس کے حصے سے منسلک تھا۔

پولیس نے کہا کہ میک گیل کو "جان بوجھ کر” ایک ممنوعہ دوا کی تجارتی مقدار کی فراہمی میں حصہ لینے کے جرم کا سامنا ہے۔

میک گل کو ایک باصلاحیت باؤلر کے طور پر سراہا گیا اور انہوں نے آسٹریلیا کے لیے 44 ٹیسٹ کھیلے، لیکن وہ بدقسمت تھے کہ ان کا کیریئر شین وارن کے دور میں تھا اور وہ شین وارن کا مقابلہ نہیں کر پائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین