Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

عائشہ جہانزیب کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

Published

on

نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کے گرفتار شوہر حارث علی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی۔

لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ ملزم حارث سے مزید تفتیش درکار ہے، مزید ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیش کی رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کو ان کے شوہر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ اس کا اپنے شوہر حارث سے جھگڑا ہو گیا تھا جس پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

عائشہ نے طبی معائنے کے بعد شوہر حارث کے خلاف جان سے مار دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرکے دو روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین