Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سندھ پولیس کی باہمت کانسٹیبل عائشہ ناز، جس نے معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا

Published

on

سندھ پولیس نے اپنی معذور کانسٹیبل کو خراج تحسین پیش کیا ہے، کانسٹیبل عائشہ ناز نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق عائشہ نے بطور کانسٹیبل 2018 میں پولیس فورس جوائن کی، جون 2020 میں ایک ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دوران ان کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں، ایک سال زخم بھرنے میں لگ گیا جس نے بعد عائشہ نے نئے سرے سے زندگی شروع کرتے ہوئے اپنی تعلیم مکمل کی۔

2023 میں عائشہ یورپ میں ہونے والی انڈیپینڈنٹ لیونگ سے متعلق ٹریننگ کے لیے پاکستان سے منتخب ہوئیں، تربیت مکمل کرنے کے بعد وہ دوبارہ سندھ پولیس میں کسی حادثے کے نتیجے میں معذور ہونے والے جوانوں کی ذہنی اور نفسیاتی تربیت کا کام کررہی ہیں۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین