Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

ایمن سلیم نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

Published

on

ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی اور اداکارہ نے انسٹاگرام پر نکاح کے بعد اپنی تصاویر اپنے شریک حیات کے ہمراہ شیئر کیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایمن سنہرے اور ہلکے گلابی عروسی جوڑے میں نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر نے سفید شلوار قمیص کے ساتھ گلابی ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہیں میرے ہمیشہ کے لیے، الحمداللہ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شادی کی تاریخ یعنی 22 دسمبر 2023 بھی درج کی، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کا نکاح گزشتہ روز اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں ہوا۔

ایمن سلیم کے نکاح کے اعلان کے بعد ان کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کے منیجر خاور بیدی نے بھی ان کے نکاح کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں اور انہوں نے ایمن سلیم کے شریک حیات کا نام بھی بتایا۔

خاور بیدی کے مطابق ایمن سلیم کے شریک حیات کا نام کامران ملک ہے، تاہم انہوں نے ان سے متعلق مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. HenrySaubs

    جولائی 11, 2024 at 4:40 صبح

    mexican pharmaceuticals online: cmqpharma.com – mexico drug stores pharmacies

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین