Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

Published

on

Ali Amin Gandapur signed the declaration of confidence of Imran Khan and himself from the members of the assembly, a committee was formed under the chairmanship of Arif Alvi to end the differences in PTI.

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے اگلی پیشی پر علی امین گنڈا پور توہین الیکشن کمشن کیس بذات خود پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری پر توہین عدالت کا سامنا ہے، گزشتہ پیشی پرعلی امین گنڈا پور کے وکلا نے الیکشن کمیشن مکمل ہونے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

علی امین  گنڈا پور کے وکیل کی جانب سے کمشن مکمل کر کے سماعت کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

چیف الیکشن کمشن ریٹائرڈ جسٹس عبدالمجید سلہریا نے فیصلہ دیا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر اگرتنہا الیکشن کا انعقاد کروا سکتے ہیں تو اکیلے ہی کیس کی بھی سماعت بھی کرسکتے ہیں۔

الیشن کمشن نے حکم  دیا کہ علی آمین گنڈا پور اگلی تاریخ پر ہر صورت الیکشن ٹربیونل میں حاضر ہوں۔ایسی کوئی نظیر نہیں کہ ملزم گھر بیٹھا رہے اور اسکو عدالت حاضر آنے سے اسثنی دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ علی امین گنڈا کے خلاف کاروائی  جاری رہے گی، مسئول گھر بیٹھ کر اعتراضات اٹھائے گا تو خاطر میں نہیں لائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین