Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

دوحہ میں سامان کی گمشدگی، سول ایوی نے ڈھونڈ کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لوٹا دیا

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی مسافر کا دوحہ میں گم ہونے والے بیگ اسلام آباد ایئرپورٹ پران کے نمائندے کو واپس کر دیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق خاتون مسافراسلام آباد سے شگاگو(امریکا)کے لیے قطرائیرویز کی پروازکیو آر633میں سوارہوئیں،دوحہ ائیرپورٹ پراٹلی جانے والی ایک دوسری خاتون جہاز سے اترتے ہوئےغلطی سے پہلی خاتون مسافرکا بیگ ساتھ لے گئیں۔

خاتون نے پہلے دوحہ اورپھرامریکہ پہنچنے پرگمشدہ بیگ کی شکایت درج کروائی،جواب نہ ملنے پر خاتون نےامریکہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا،امریکہ سےخاتون نے بتایا دوحہ میں گم ہونے والے بیگ میں 3100 امریکی ڈالرسمیت تقریبا دس لاکھ روپےکا قیمتی سامان موجود تھا۔

خاتون نےمذید بتایا ایک معمر خاتون ان کے ساتھ اسلام اباد سے جہاز میں بیٹھی تھیں،جن کے پاس ان سے ملتا جلتا بیگ تھا،خاتون نے خدشہ ظاہر کیا کہ معمر خاتون غلطی سے ان کا بیگ لے جاسکتی ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ لگایا کہ دوسری معمر خاتون اسی پرواز پر اٹلی کے لئےسوار ہوئیں، سول ایوی ایشن ویجلنس حکام نے متعلقہ دفاتر سے دوسری اٹلی جانے والی خاتون سے متعلقہ معلومات اکٹھی کیں۔

ویجیلنس آفیسر رب نواز کی سربراہی میں ٹیم نے میلان میں دوسری خاتون مسافر سے رابطہ کیا،دوسری مسافر خاتون نے جلدی میں کیبن سے غلطی سے بیگ اٹھانے اور پھراٹلی جانے سے پہلے دوحہ لوسٹ اینڈ فاؤنڈ کاؤنٹر پرجمع کرانے کی تصدیق کی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کے حکام نے قطر ایئرویز کے ذریعےفوری طورپردوحہ لوسٹ اینڈ فاؤنڈ کے دفتر سے رابطہ کیا،بعدازاں بیگ کو ااسلام آباد ایئرپورٹ پر امریکہ میں خاتون مسافر کی طرف سے نامزد ایک شخص کے حوالے کردیا گیا،اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سےآفیسررب نواز کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین