Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بہاولنگر: خاتون سے شوہر کے بڑے بھائی اور 8 ساتھیوں کی جنسی زیادتی کا شرمناک واقعہ

Published

on

بہاولنگر میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون سے اس کے شوہر کے بڑے بھائی نے بے ہوشی کا انجکشن لگا کرجنسی زیادتی کی۔2 روز قید میں رکھا اس کے کر 8ساتھی سے بھی خاتون سے جنسی زیادتی کرتے رہے۔متاثرہ خاتون ہسپتال کو منتقل کردیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج  کرکے مرکزی  ملزم  گرفتارکر لیا۔

بہاولنگرکے تھانہ صدر کی حدود میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا،9 افراد  خاتون سے دو دن تک نامعلوم مقام پر باری باری جنسی زیادتی کرتے رہے۔

بہاولنگر کے نواحی علاقے نیا نورسر کی رہائشی شادی شدہ خاتون “ش” کو اس کے شوہر کا بڑا بھائی دوا دلوانے کے بہانے گھر سے لیکر گیا تھا۔

خاتون  نے الزام لگایا کہ دوا کے بہانے بے ہوشی کا انجکشن لگا کر جنسی زیادتی کی گئی،دو دن تک قید میں رکھ کر ملزمان جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

بہاولنگر کے تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین