Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آشوب چشم سے بہاولپور سب سے زیادہ متاثر،3 ہزار 878 نئے مریض رپورٹ ہوئے

Published

on

گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں آشوب چشم کے 13,732 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل تین لاکھ 68 ہزار آٹھ سو دس مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 887 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال لاہور میں آشوب چشم کے 21,724 مریض رپورٹ ہوئے۔ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 13,732 نئے مریض رپورٹ ہوئے

رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل تین لاکھ 68 ہزار آٹھ سو دس مریض رپورٹ ہوئے،رواں سال لاہور میں آشوب چشم کے 21,724 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 887 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 72,503 رپورٹ ہوئے، بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 3878 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 14493 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1208 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل  27583 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1721 نئے  مریض سامنے آئے۔

رواں سال گوجرانوالہ میں آشوب چشم کے کل 14581 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 219 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین