ٹاپ سٹوریز
بلوچ نوجوانوں کو سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت ریاست سے دور کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت ریاست سے دور کیا جا رہا ہے گزشتہ دنوں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات افسوناک ہیں بلوچ روایات میں کبھی کسی بے گناہ اور معصوم کو بسوں سے اتار کر نہیں مارا جاتا آپ حکومت اور اسکی کارکردگی سے تو ناراض ہو سکتے ہیں لیکن ریاست سے ناراض نہیں ہو سکتے۔
شہید بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے طلباء و طالبات میں تعلیمی اسکالرشپس چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو ریاست کے قریب لانے اور ترقی کے بھرپور مواقعوں کی فراہمی کے لئے لیے بلوچستان یوتھ پالیسی لائی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے طلباء اور طالبات میں چیکس تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا صوبے میں محرومیاں دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تعلیم کے حصول کو آسان بنایا جائے صوبائی حکومت نے آج اپنے تعلیم دوست وژن کو عملی جامہ پہنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ہیں میں وعدہ کرتا ہوں ہم اس پروگرام کو مزید وسعت دینگے یہ بچے بہترین تعلیم کے حصول کے بعد بلوچستان اور پاکستان کی خدمت کرینگے۔
وزیر اعلٰی نے کہا کہ شہداء اور اقلیتوں کے بچوں اور اضلاع میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو اس پروگرام کے ذریعے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرینگے اس پروگرام کے تحت صوبائی حکومت 200 طلباء دنیا بھر کے بہترین یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم فراہم کریگی ٹرانس جینڈرز کو اس اسکالرشپ پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کی فراہمی سمیت نوجوانوں کو تکنیکی اور فنی مہارت فراہم کرنے کے پروگرام بھی شروع کئے گئے ہیں 30 ہزار نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم فراہم کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہاہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو آسان اقساط پر اخوت پروگرام کے ذریعے کاروبار شروع کرنے کے لئےبلا سود قرض فراہم کیا جارہاہے۔
وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے ایک بار پھر برملا طور پر کہا کہ کسی کو نوکری بیچنے نہیں دیں گے میرٹ کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا کوئی بھی نوکری کے لیے پیسے مانگے تو اسکی وڈیو بنا کر ہمیں بیجھیں فوری اور عملی کارروائی کریں گے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے نوکریاں خالصتاً کنٹریکٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے تاہم آپ سب نے بھی اپنے ملک اور ریاست کے ساتھ محبت کا ثبوت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جائے گا صوبائی حکومت آپ کو آپکے متعلقہ ضلع میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کرے گی اور ترقیاتی منصوبوں تک آپکو رسائی دی جائے گی جمہوریت نام ہی سروس ڈلیوری کا ہے اور ہم سروس ڈلیوری کو فعال بناکر عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی