Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بلوچستان: ژوب اور ڈیرہ بگٹی میں دو سکیورٹی آپریشنز، 12 فوجی شہید، 7 دہشتگرد مارے گئے

Published

on

بلوچستان میں شدت پسندوں کے حملوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے دو الگ آپریشنز میں مجموعی طور پر 12 اہلکار شہید اور سات دہشتگردوں کی ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ضلع ژوب میں کینٹ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوچکا ہے جس میں پانچ دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں نو فوجی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ژوب گیریژن میں گھسنے کی کوشش کی جہاں ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کی اس کوشش کو روکا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ’دہشت گردوں نے علی الصبح ژوب چھاؤنی میں شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کی تنصیبات میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔‘

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار شہید اور دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق یہ آپریشن سوئی ٹاؤن کے قریب عسکریت پسندوں کی موجودگی پر کیا گیا اور اس میں سکیورٹی فورسز اور بھاری اسلحے سے لیس عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باقی عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ ڈیرہ بگٹی میں شرپسندوں کی جانب سے بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے واقعات پیش آ رہے تھے جس پر فرنٹیئر کور نے علاقے میں پیٹرولنگ شروع کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف سی کی پیٹرولنگ کے باعث شرپسندوں کا گھیرا تنگ ہو رہا تھا جس پر انھوں نے ایف سی پر حملہ کیا۔

انھوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کی قربانیوں سے نہ صرف ڈیرہ بگٹی بلکہ پورا بلوچستان امن کا گہوارہ بنے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین