Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

بزم سرخیل ادب کی تقریب، اردو شعرا کو ایوارڈز اور میڈلز دیئے گئے

Published

on

ادبی تنظیم ” بزمِ سرخیلِ ادب ”  نے اردو شاعری کی کتب پر مقابلہ کتب ایوارڈز اور گولڈ میڈلز کی تقریب الحمرا ادبی بیٹھک میں سجائی۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر زبیر فاروق العرشی نے کی جو اس تقریب کے لیے خاص طور پر متحدہ عرب امارات  دوبئی سے تشریف لائے۔

جن شعرا کرام / شاعرات کو ایوارڈز اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا ان میں  محمد محمد یعقوب فردوسی (بھلوال) ارشاد ڈیروی (ڈیرہ غازی خان  خان ) معظمہ نقوی ( ڈیرہ غازی خان ) نمرہ ملک ( چکوال) عذرا وسیم ( چیچہ وطنی ) عطا محمد عطا ( لیئہ) شمسہ نجم ( لاس اینجلس امریکہ ) تمثیلہ لطیف ( راولپنڈی ) ممتاز راشد لاھور ( لاھور ) ممتاز حسین ( لاھور ) شاید بخاری ( لاھور ) مقصود چغتائی ( لاھور ) پروین سجل ( لاھور ) محمد خضر حیات ( حاصلپور ) حافظہ شبانہ کوثر ( ڈسکہ) سیِّد حبدار قائم ( اٹک ) محمد پرویز ( لاھور ) عشرت ناز ( سیالکوٹ ) شامل تھے۔

 اس تقریب میں شاعروں ادیبوں کی کثیر تتعداد شریک ہوئی ۔اس تقریب کا اہتمام سیّد محمود گیلانی چیئرمین، فیروز قیصر سیکرٹری، مقصود چغتائی، بزم سرخیل ادب نے کیا،

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین