Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بینظیر اور مرتضیٰ بھٹو قتل کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، اعجاز الحق

Published

on

مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق بھٹو کے صدراتی ریفرنس کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے، ان کا کہنا ہے کہ بے نظیربھٹو اور مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کی تحقیقات بھی ہونی چاہیے،جنرل ضیاء الحق کا بھٹو کی سزا سے کوئی تعلق نہیں۔

لاہور میں مرکزی مسلم لیگ نے قومی یکجہتی اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پرمرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی کا فیصلہ عدلیہ نے کیا، میرے والد کا اس سے کوئی تعلق نہیں

اعجاز الحق نے کہا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کے آرٹیکل کو حکومت نے مشہور کیا، آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم کا اکٹھا کررہے ہیں۔

اعجاز الحق نے کہا کہ نو مئی کے واقعات باسٹھ مقامات پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف ضرور کارروائی ہونی چاہیے۔

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ نے کہا کہ انتخابات میں تمام جماعتوں حصہ لینے کا حق ملنا چاہیے، صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں،  آٹھ فروری کو ہی انتخابات ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین