ٹاپ سٹوریز
بلاول بھٹو زرداری نے ’ نہ کھپے میاں صاحب نہ کھپے‘ کا نعرہ لگادیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ’ نہ کھپے میاں صاحب نہ کھپے ‘ کا نعرہ لگادیا۔
شکار پور میں پیپلزپارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے،ہم نے ملک کی ترقی کیلئے معاشی معاہدہ تیار کیا ہے،ہم ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، عوام جانتے ہیں ملک اس وقت مشکلات کا شکار ہے،عوام چاہتے ہیں ایسی حکومت بنے جو روزگار دے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت میں آکر بھٹو کے مشن کو پورا کریں گے،سیلاب متاثرین کا مطالبہ تھا انہیں گھر بناکر دیں،بطور وزیر خارجہ پوری دنیا سے پیسہ اکٹھا کرکے 20 لاکھ گھر بنائے،پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،سندھ میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کو بھرپور جواب دیں،سازش کو نہیں مانتے ، ہم کہتے ہیں نہ کھپے میاں صاحب نہ کھپے۔
سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ تخت لاہور کی لڑائی کا بوجھ عوام اٹھارہے ہیں،ملک بھر میں 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی،عوام مجھے اکثریت دلائیں ، آپ کے مسائل آسانی سے حل کروں گا، ہمارے مخالف عوام کو مذہب، فرقے کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں،پیپلزپارٹی کے مخالف عوام کو لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی