Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں بلاول کے نتائج اچھے تھے، اچانک بدل دیئے گئے، شیری رحمان

Published

on

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ صبح سے ہمارے اچھے نتائج آرہے تھے، بلاول بھٹو لیڈ کر رہے تھے،پھر شام کے بعد نتائج روک دیئے گئے ،دس بجے الیکشن نتائج کی ڈیڈ لائن ہوتی  ہے  لوگوں نے ہمیں بہت پیار دیا،ووٹرز اور نتائج کا فرق آیا ہے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمن نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جادو تو بہت ساری نشستوں پر چل رہا ہوگا لیکن اس نشست پر جو ہوا ہمیں پتہ ہے،انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے سب کو مسائل پیش آرہے تھے،ہم گالی گلوچ کی سیاست نہیں کرتے ہماری پرانی تنظیم ہے، بہت سارے نتائج ہم تسلیم بھی کرتے ہیں لیکن نتائج میں تعطل نہیں آتا، ہم 10 بجے آر او آفس گئے آر او آفس کے اندر بڑی مشکل سے ہمیں جانے دیا گیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ 87 فارم کے بعد صبح 6 بجے ہمارے چیف پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا تھا، 337 پولنگ سٹیشن کے فارم 45 آنے چاہیے تھے لیکن ہمیں صرف 87 دیے گئے ہیں، جب تک نتائج نہیں آئے انٹرنیٹ نہیں کھلا،بلاول بھٹو کی واضح اکثریت تھی سب غائب ہوگئی ہے اس پر سوالیہ نشان تواٹھتا ہے،ابھی تک 23 شکایات موصول ہوئی ہیں ابھی اورشکایات آرہی ہیں  ساری صورتحال تو بند کمروں میں چلی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین