ٹاپ سٹوریز
پاک بھارت میچ پر اربوں کا جوا، بھارت 82 پیسے ریٹ کے ساتھ فیورٹ
ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے پر اربوں نگاہیں ہیں تو بجلی اور پٹرول پر احتجاج کرتے پاکستانیوں نے بھی میچ پر جوئے میں اربوں روپے داؤ پر جھونک دیئے۔
سری لنکا میں میدان سج گیا ، پاکستان اور بھارتی ٹیمیں گزشتہ دو روز سے پریکٹس میں مصروف ،
بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی اور روہت شرما اہم، پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی پر نظریں جمی ہیں، کرکٹ پنڈتوں اور بکیوں کی جانب سے بھارت کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور لوگوں کی بڑی تعداد جو ہندوستان اور پاکستان میں موجود ہے نے پاکستان ٹیم کو فیورٹ کہنا شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ روز اور آج صبح تک جوئے کا ریٹ فیورٹ بھارت 82 پیسے تھا مگر میچ کے قریب پہنچنے تک یہ ریٹ کم ہوکر 85 پیسے تک چلا گیا۔
آج کے میچ میں اہم بات جو سامنے آرہی ہے کہ میچ ڈرا ہونے کے چانسز زیادہ ہیں جسکی وجہ سے ڈرابھی لگا یا جا رہا ہے جس کا ریٹ 1 کے ساتھ 15 ہے تاہم ڈرا لگانے والوں کی اکثریت نے کوئی بڑا جوا نہیں لگا۔ ،
ٹاس کے کردار پر کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو ٹیم ٹاس جیتے گی میچ میں اس کو ایج حاصل ہوگا تاہم جو ٹیم نئی گیند کو سنبھل کر کھیل گئی اور وکٹیں بچا گئی میچ جیت جائے گی۔
لاہور میں نئیر ،ہندو ،اقبال ، پٹھان اور بھئے کی بکیں مصروف ہیں جبکہ کراچی ،سیالکوٹ ، پشاور ، ملتان میں جواریوں نے صبح تک اربوں روپے میچ میں لگا دیئے ہیں۔ ٹاس پر پاکستانیوں کی جانب سے فیورٹ پاکستان جبکہ بھارتیوں کی جانب سے فیورٹ بھارت لگایا گیا ہے۔
دونوں ممالک میں اب تک زیادہ جوا بھارتی ٹیم فیورٹ پر لگایا گیا ہے تاہم پاکستانی ٹیم کو اپ سیٹر جانتے ہوئے جوئے میں بک میکرز اور جواریئے دونوں انتہائی محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔
پاکستان میں پولیس کے ڈر کی وجہ سے اکثر بک میکرز نے سٹاک ایکسچینج کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ منی چینجرز کے ساتھ مل کر کام شروع کیا ہوا ہے اور بڑی بکوں کے اہم دفاتر یا کام کا زور مکمل طور پر دبئی میں رکھا گیا ہے۔
بھارت میں بھی موجود اہم بکوں جو کہ غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہیں انہوں نے بھی اپنا نیٹ ورک دبئی اور سائوتھ ایشیا میں شروع کیا ہوا ہے جس کیوجہ سے مقامی پولیس کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پر رہا ہے ،
گزشتہ روز پولیس کی جانب سے دونوں ممالک میں آپریشن کیا گیا جو کہ ناکامی سے ہمکنار ہوا اور کوئی بھی بڑا بکیا ہاتھ میں نہیں آیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی