نوجوان
چائلڈ لیبر پر بوائے سکاؤٹس اور آئی ایل او کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ
نیشنل کمشنر پاکستان بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن سرفراز قمر ڈاہا کی ہدایت پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے چائلڈ لیبر کے حوالے سے دو روزہ ٹریننگ قائداعظم ہال، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جی سی یو ڈاکٹر سید اصغر زیدی، ڈائریکٹر ٹریننگ ایڈلٹ (adult) لیاقت علی اعوان، ٹرینر آئی ایل او منور سلطانہ، سیدہ تمنا بنوری، فیصل، ڈی ایس او راحت علی جعفری، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکائوٹ لیڈر مقصود احمد چغتائی، معروف ناول نگار صبا ممتاز، عمر سردار، ابو بکر، انیقہ ظفر، مس مصباح علی، امین عیدی، محمد یامین، محمد جمیل، آصف وسیم پنجاب کے دور دراز علاقوں کے اسکائوٹس اور گرل اسکائوٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے چائلڈ لیبر کو معاشرے میں ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ غربت، جہالت، تعلیمی فقدان، کم علمی، کم عقلی اور دیگر کئی عوامل کی وجہ سے بچے گھروں، فیکٹریوں، ورکشاپ میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ ہمیں چائلڈ لیبر کو روکنے اور بچوں کی مناسب تعلیم و تربیت دینے کا شعور دینا چاہیے۔
حکومت پاکستان کی طرف سے چائلڈ پروٹیکشن بیرو اور دیگر کئی ادارے بچوں کو مناسب رہائش، کھانا اور تعلیمی و تربیت، وظائف اور قرضہ جات دے رہے ہیں۔ ہیلپ لائن 1121پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر مصنف مقصود چغتائی اورراحت جعفری نے اپنی کتب’’بینکنگ گائیڈ‘‘ اور ’’رہنمائے اسکائوٹس‘‘ مہمانوں کو پیش کی جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض محمد یامین نے پرجوش انداز میں سرانجام دیے۔ آخر میں مہمانوں اور شرکاء میں شیلڈز اور سرٹفکیٹس تقسیم کیے گئے
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی