دنیا
صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود برکس سربراہ اجلاس ورچوئل نہیں ہوگا، صدر جنوبی افریقا
جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود برکس سربراہ کانفرنس ورچوئل نہیں بلکہ بالمشافہ ہوگی۔
صدر سیرل رامافوسا نے حکمران جماعت افریقن نیشنل کانگریس کے ایک اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برکس سربراہ اجلاس کے فارمیٹ پر بات چیت جاری ہے، یہ سربراہ اجلاس فزیکل ہوگا۔
صدر رامافوسا نے یہ نہیں بتایا کہ صدر پیوٹن اس فزیکل اجلاس میں شریک ہوں گے یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ سربراہ اجلاس ایسا ہو جس میں ہم آمنے سامنے ہوں، تین سال سے سربراہ اجلاس فزیکل نہیں ہوا، اس بار یہ ورچوئل نہیں ہوگا۔
عالمی عدالت انصاف ( آئی سی سی) کے رکن کی حیثیت سے جنوبی افریقا سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ اگر صدر پیوٹن اس کی سرزمین پر ادم رکھیں تو وہ انہیں گرفتار کرے۔
یہ افواہ بھی ہے کہ جنوبی افریقا اس سربراہ اجلاس کو چین منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ صر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے کسی سفارتی تنازع سے بچ سکے۔
جنوبی افریقا غلامی کے خلاف جدوجہد کے دور سے روس کا قریبی دوست ہے اور صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری اس کے لیے سفارتی امتحان ہیں۔
جنوبی افریقا نے یوکرین جنگ کی مذمت نہیں کی اور کہا کہ وہ غیرجانبدار ہے اور بات چیت کو ترجیح دیتا ہے۔ پچھلے ماہ صدر رامافوسا نے کانگو، مصر، سینیگال اور یوگنڈا کے صدور کے وفد کی قیادت روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی بھی کوشش کی تھی۔
جنوبی افریقا برکس کا سربراہ ہے اور برازیل، روس، بھارت اور چین برکس کے رکن ہیں، موجودہ سربراہ کی حیثیت سے جنوبی افریقا برکس کے 15 ویں سربراہ اجلاس کا میزبان ہوگا، یہ اجلاس 22 سے 24 اگست کو ہونا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی