تازہ ترین
وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پر گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دوطرفہ سکیورٹی تعاون ،باہمی دلچسپی کے امور اور پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پر گفتگوہوئی، برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز سے شائقین کرکٹ محظوظ ہوں گے۔
برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اسلام آباد میں وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیر مقدم کیا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز پر بھی بات کی گئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا،برطانوی ہائی کمشنر نے پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کو مبارکباد دی
برطانیہ کی ہائی کمشنرجین میریٹ نے بلامقابلہ سینٹر منتخب ہونے پر محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچ دیکھ کر بہت انجوائے کیا،محسن نقوی کی پی سی بی کے ساتھ وزارت داخلہ میں کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے میچوں سے شائقین کرکٹ محظوظ ہوں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتا چاہتے ہیں،پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ تیاری میں معاون ثابت ہوگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے،دہشتگردوں کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنےکیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا وقت کی ضرورت ہے،پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج اورسکیورٹی اداروں نے اس جنگ میں شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کی ہے،پاکستان برطانیہ کے ساتھ درینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا دونوں ملکوں کی ترقی میں خصوصی کردار قابل تعریف ہے،باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا،برطانوی ہائی کمیشن کے حکام اور وزارت داخلہ کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی