Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری کاروباری دن تیزی کا رجحان

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری کاروباری روز تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 610 پوانٹس کا اضافہ ہوا۔

 ہنڈرڈ انڈیکس 63 ہزار 800 پوانٹس سے تجاوز کرگیا، سرمایہ کاروں کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تقریبا 1500 پوانٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد تکنیکی بنیادوں پر مارکیٹ نے ہفتے کے آخری کاروباری روز ریکور کرنا تھا۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کے معاشی اشارئیے بہتری کی جانب ہیں، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی، بیرونی سرمایہ کاری میں بہتری اور آئی ٹی سیکٹر کی ریکارڈ برآمدات کے بعد مارکیٹ میں مثبت سرگرمیوں کی امید تھی تاہم پاک ایران کشیدگی کے باعث گزشتہ روز مارکیٹ میں ایک موقع پر ہزار پوانٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔

پاکستان ایران کشیدگی میں کمی کے بعد اب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا امکان ہے تاہم سیاسی صورتحال کی بہتری اور الیکشن تک حصص بازار میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین