Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن کیا جا رہا ہے، کچھ ہوا تو ذمہ دار طاقتور لوگ ہوں گے، بیرسٹر گوہر

Published

on

بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ سلو پوائزننگ کے حوالے سے بشری بی بی نے خود میڈیا کو بتایا، ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، سب جانتے ہیں انہیں کس نے بنی گالہ میں رکھا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں گواہان نے تسلیم کیا کہ عمران خان اور بشری بی بی نے کوئی فائدہ نہیں لیا،توشہ خانہ میں بھی تسلیم کر لیا گیا کہ عمران خان کے خلاف کیس بے بنیاد ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے ججز کے خط اور موجودہ صورتحال پر بات ہوئی ہے،بشری بی بی کو 14 سال قید کی سزا ہوئی تو اب تک گھر میں قید رکھا گیا، ان کو سلو پوائزننگ دی جارہی ہے، بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو طاقتور لوگ ذمہ دار ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن پر خوشی کا اظہار کیا،چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی کے خلاف ہماری پٹیشن کو فوری سنا جائے اور بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے اس پر بھی فیصلہ کیا جائے۔ فارم 45 کو کیسے فارم 47 میں تبدیل کیا گیا تمام میٹریل سپریم کورٹ میں جمع ہیں ۔ ہماری جو خواتین جو جیل میں ہیں ان کی ضمانتیں ہوئیں تو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،خواتین کے بنیادی حقوق کو سلب کیا جارہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں ان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی سیکورٹی کے حوالے سے ہم پہلے بھی آگاہ کر چکے ہیں۔بشری بی بی کی ذمہ داری ان لوگوں پر ہے جن لوگوں نے ان کو سب جیل میں رکھا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے الیکشن کو روکا گیا، بتایا جائے کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نے ہماری بات کیوں تسلیم نہ کی۔مطالبہ کرتے ہیں کہ آرٹیکل 61 کے تحت اس کو دیکھا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین