Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں بشریٰ بی بی کی ضمانتیں 31 اکتوبر تک منظور

Published

on

Rawalpindi police interrogate Bushra Bibi in Adiala Jail in May 9 cases

بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت  ۔احتساب عدالت اسلام آباد   کے ڈیوٹی جج راجاجواد عباس نے 31 اکتوبر تک بشریٰ بی بی  کی  درخواست ضمانتیں منظور کرلیں

بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ڈیوٹی جج راجاجوادعباس نے کی، بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ کی عدالت پیش ہوئیں۔

وکیل صفائی سردار لطیف کھوسہ نے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس سے کہا کہ کافی عرصہ ہوگیا آپ کو دیکھا نہیں۔ اس پر راجہ جواد عباس نے کہا کہ اب نارکوٹکس کی عدالت کا چارج مل گیا ہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نمٹائی، اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا۔ جج نے استفسار کیا کہ  بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ ۔

ڈیوٹی جج راجاجوادعباس نے بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلایا، اور پھر 31 اکتوبر تک بشریٰ بی بی نے درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

ڈیوٹی جج راجاجوادعباس نے بشریٰ بی بی کی پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتین منظور کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین