Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام اسپینش موسیقی پر مبنی فلامینکو میوزیکل کانسرٹ Cante Jondoکا انعقاد

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام اسپینش موسیقی پر مبنی فلامینکو میوزیکل کانسرٹ Cante Jondoکا انعقاد آڈیٹوریم Iمیں کیا گیا ۔ میوزیکل کانسرٹ میں قونصل جنرل اسپین غوث اکبر ،اسپینش ایمبیسڈر José Antonio de Ory اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔ میوزیکل کانسرٹ میں نظامت کے فرائض اومیش لدھانی نے انجام دیے ۔ اسپین کے میوزیکل پروگرام سے اسپینش گلوکار Jose Valencia نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری پاکستان میں کراچی میں پہلی پرفارمنس تھی۔ مجھے پاکستان میں پر فارم کر کے بہت خوشی ہوئی۔ پاکستان کے کھانے بہت مزے کے ہیں۔آپ لوگو ں نے جو حوصلہ افزائی کی اس کے شکر گزار ہیں۔مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کو میری یہ پرفارمنس پسند آئے گی۔ فلا مینکو میوزیکل کانسرٹ میں اسپین کے Josa Valencia Cante, Juan Requena -Guitarra, Manuel Velencia,Percusion فنکاروں نے حصہ لیا۔فنکاروں کی شاندار پرفارمنس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔فنکاروں نے اسپین کی روایتی دھنوں سے شرکاءکو جھومنے پر مجبور کردیا۔۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین