معاشرہ
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے بیلجیئم میں کار ریلی
بیلجیئم میں پاکستان سے محبت اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کار ریلی کی صورت میں کیا گیا، کار ریلی کے لیے بیلجیئم کے مشہور سیاحتی مقام آٹومیم اسکوئیر کا انتخاب کیا گیا۔
کار ریلی کا انعقاد ای یو پاک بیلجیئم اور ہم ہیں پاکستان آرگنائزیشن بیلجیئم کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا، بیلجیئم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں اور دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کی اہم شخصیات نے بھی کار ریلی کی قیادت اور بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے،کار ریلی میں ملی نغموں کی دھنوں پر شرکاء نے جھنڈے لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کمیونٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
کیمیونٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں ریاست کو نقصان پہنچانا انتہائی افسوس ناک عمل ہے
کمیونٹی رہنماؤں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ملکی سلامتی اور بقا کی ضمانت ہیں،پاکستان کی عوام اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی عوام ملکی سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گی
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی