ٹاپ سٹوریز
نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، پچھلی کابینہ کے بیشتر ارکان ٹیم میں شامل
نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ کی سیکریٹریٹ آمد پر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس نے نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ میں بریفنگ بھی دی گئی۔
دوسری جانب خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پچھلی کابینہ کے بیشتر وزراء نئی نگراں صوبائی کابینہ میں شامل ہو گئے ہیں، نئی نگراں صوبائی کابینہ میں نئے وزراء بھی لیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے وزراء کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سابقہ وزراء کے قلمدانوں میں بھی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے، گورنر کے پی نگراں وزراء سے ایک بار پھر اپنے عہدوں کا حلف لیں گے، نگراں کے پی کابینہ کی حلف برداری تقریب سہ پہر 3 بجے ہوگی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی