Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نجکاری مخالف احتجاج پر پی آئی اے یونین کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات، گرفتاری کے لیے چھاپے

Published

on

پی آئی اے انتظامیہ نے نجکاری اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرنے والے رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،سی بی اے پیپلز یونٹی کے رہنماوں کی گرفتاری کے لیے قومی ائیرلائن  سیکورٹی اینڈ ویجلینس نے پولیس کے ہمراہ پی آئی اے  ٹاون شپ کراچی میں چھاپے مارے۔

 تنخواہوں میں اضافے کیلئے اور نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری ہے،پیر سے افسران وملازمین نے بکنگ آفسز صبح 9 تا شام 5 بجے کی دھمکی دی ہے،پی آئی اے انتظامیہ نے سی بی اے پیپلز یونٹی اور آفیسرز ایسوسی ایشن(ساسا) کے رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی، مقدمہ ائیرپورٹ تھانے میں پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر سیکورٹی ارشد بٹ نے درج کرایا۔

ایف آئی آر میں سی بی اے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، آفیسرز ایسوسی ایشن کے عقیل صدیقی اورسیکریٹری صفدر انجم کو نامزدکیا گیا ہے،ایف آئی آر میں رفیق امازئی، محمد اقبال،اسرار مشوانی، شاہنواز کھٹیان، اجمل ملک، امجد اور شعیب سمیت دیگر کونامزد کیا گیا ہے۔

ایف آر کے متن کے مطابق سی بی اے اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے نامزد افراد تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری اور حکومتی فیصلوں کے خلاف بھی احتجاج کیا جارہا ہے،ہیڈ آفس میں احتجاج اور تالا بندی سے پی ئی اے انتظامیہ اور فلائٹ آپریشن کو خطرہ ہے۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد پی آئی اے احتجاجی تحریک کے اہم رہنماوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مار کارروائیوں کا آغاز کردیا،سی بی اے پیپلز یونٹی کے رہنماوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ویجلنس ٹیم کے ہمراہ پی آئی اے  ٹاون شپ کراچی میں چھاپے مارے۔

گرفتاری کے لیے پولیس نے  پی آئی اے ٹاون شپ میں گھروں میں داخل ہو کر تلاشی بھی لی،تاہم سی بی اے پیپلز یونٹی اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے کسی راہنما کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی،پی آئی اے ایکشن کمیٹی کے کنوئینر ہدایت اللہ خان کے مطابق پی آئی اے رہنماؤں  کے خلاف مقدمہ درج کروانا پی آئی اے انتظامیہ کی بوکھلاٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

مقدمات اور انتقامی کاروائیاں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی جدو جہد سے نہیں روک سکتی،ڈپٹی کنوئنیر ایکشن کمیٹی صفدر انجم کے مطابق نااہل سی ای او عامر حیات پی آئی اے کا صنعتی امن برباد کررہے ہیں،جھوٹے مقدمات کے ذریعے پی آئی اے کا پرامن ماحول خراب کرنا عامر حیات کی سازش ہے،پیر سے پورے پاکستان میں احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا،پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے عامرحیات کی فوری برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین