پاکستان
سیلولر کمپنیاں، بینک قسطوں پر سمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں، نگران وزیر ٹیلی کمیونیکیشن
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پی ٹی اے کیلئے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے، ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، ڈیفالٹرز کے فون بلاک کیئے جائیں گے، نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے، اس اقدام سے نادہنگان کی حوصلہ شکنی اوراسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا۔
ڈاکٹر عمر سیف نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، پی ٹی اے، سیلولر آپریٹرز، جی ایس ایم اے نے شرکت کی۔
ڈااکٹر عمر سیف نے کہا کہ پی ٹی اے کیلئے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے، سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں،بینکس قسطوں پراسمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں، عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈیفالٹرز کے فون بلاک کیئے جائیں گے۔
ڈاکٹر عمرسیف نے کہا کہ نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے، اس اقدام سے نادہنگان کی حوصلہ شکنی اوراسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا، طلب میں اضافے سے موبائل فونز مینوفیکچررز انڈسٹری اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا،دور دراز کے رہائشی کے ہاتھ میں فون، سیلولر آپریٹرز کیلئے بزنس کیسز بھی بنیں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ کسی بھی بڑے فیصلے سے پہلے کئی طرح کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاریخ ان ہی افراد کو یاد رکھتی ہے جو رکاوٹوں کے باوجود ملک و قوم کیلئے بڑا کام کریں، ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے،ای کامرس کے فروغ کیلئے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے،افریقی ملک روانڈ کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات میں بھی اسمارٹ فونز ایکسپورٹ کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی،پاکستانی اسمارٹ فونز میں روانڈا حکومت نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی