Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبرپختونخوا میں کل سے بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم نے حساس اضلاع کے لیے الرٹ جاری کردیا

Published

on

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں 27 جنوری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ شروع ہونےکا امکان ظاہر کیا ہے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی ، بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔

 پی ڈی ایم اے کے مراسلہ میں کہا گیا کہ شہری علاقوں میں دھند میں کمی کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور  احتیاتی تدابیر کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی  تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔  اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔

بارشوں اور برفباری کا سلسلہ31 جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین