Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

منگل سے پہلے شاہ محمود کی رہائی کے امکانات کم

Published

on

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا ہے کہ  بدقسمتی سے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا عمل آج مکمل ہونےکا امکان بہت کم ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس کےضمانتی آرڈر کی مصدقہ کاپیاں ابھی تک جاری نہیں کیں، خصوصی عدالت کو بھی اس سے باضابطہ آگاہ نہیں کیاگیاہے۔

بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ مطلوبہ عمل صرف سپریم کورٹ کے حکم کی مصدقہ کاپیاں جاری کرنے کے بعد ہی کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں کل اور پیر کو بند رہیں گی، تاخیر کےنتیجے میں شاہ محمود قریشی بغیر کسی وجہ کے اڈیالہ جیل میں قید رہیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین